اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی، 100 انڈیکس 796 پوائنٹس گر گیا

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔

شرح سود میں اضافے کے دوسرے کاروباری دن بھی انڈیکس گرگیا اور 100 انڈیکس 796 پوائنٹس کم ہوکر 44948 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی آج کی کم ترین سطح 44881 رہی جبکہ حصص بازار میں 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار تقریباً 9.7 ارب میں ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 124 ارب کم ہو کر 7715 ارب روپے ہے جبکہ دو روز میں مارکیٹ کا سرمایہ 229 ارب روپے کم ہوا۔