اسٹرابری کھائیں اور ہائی بلڈ پریشر پر قابو پائیں

Strawberry

Strawberry

شکاگو (جیوڈیسک) امریکی ماہرین نے تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ہر ہفتے ایک کپ اسٹرابریز یا بلیو بیریز کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے دوران 90ہزار کے لگ بھگ افراد کا 14سال تک جائزہ لیا گیا، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن مرد و خواتین نے بلیوبریز اور اسٹرابریز کا استعمال زیادہ کیا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 8فیصد تک کم ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرابری میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹرابری میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے اہم جز ہے۔

واضح رہے کہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا اہم ترین عنصر ہے۔