ملک میں مہنگائی کی رفتار کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے: ترجمان وزارت خزانہ

Muzammil Aslam

Muzammil Aslam

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ جولائی تا نومبر ہر سال مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار اب کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر جن اشیاء پر حکومتی سبسڈی نہیں ان کی قیمت بڑھتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 17 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مؤخر کیا کیونکہ اب وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 دن مؤخر رکھیں یا 15 دن۔