مضبوط اور آزاد اداروں کے بغیر گڈ گورننس کا کوئی تصور نہیں : چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ مضبوط اور آزاد اداروں کے بغیر گڈ گورننس کا کوئی تصور نہیں کیا جاسکتا۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ افسروں کویہ احساس تحفظ ملنا چاہیے کہ کوئی غیرقانونی حکم نہ ماننے پر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری افسر یہ جواز نہیں دے سکتے کہ غیر قانونی حکم نہ مانتے تو انضباطی کارروائی ہوتی۔ ماضی قریب میں نیب عوام کی توقعات کے مطابق کام کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نیب نے بیرونی واندرونی دباو کا مقابلہ نہ کیا، جس کے نتیجے میں لوٹی گئی بڑی سرکاری رقم بازیاب نہ کرائی جاسکی۔