سوئی ناردرن گیس کمپنی کا قادر پور گیس فیلڈکی 8 روز ہ بندش کا اعلان

Gas Fyldky

Gas Fyldky

کراچی(جیو ڈیسک)کراچی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قادر پور گیس فیلڈکی 8 روز ہ بندش کا اعلان کیاہے،سالانہ مرمت کیلئے یہ بندش رات 12 بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ قادر پور گیس فیلڈکی بندش سے پاور ،سی این جی اور صنعتی سیکٹر متاثر ہو گا۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید نے جیو نیوزکوبتایاکہ قادر پورگیس فیلڈکی بندش سے سوئی گیس کا مجموعی شارٹ فال بڑھ کر 800 ملین کیوبک فٹ ہو جائے گا۔

ان کاکہناتھاکہ پاور سیکٹر کو 70 ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی بند کر دی جائیگی، جبکہ سی این جی سیکٹر کو بھی اس ہفتے گیس نہیں ملے گی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا مزید کہناتھا کہ ضرورت پڑی تو صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی تاہم گھریلو صارفین کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔