سوئی ناردرن گیس کے ساتھ ایک عرصہ سے اضافی بل و دیگرکے حوالے سے ان کا تنازعہ چل رہا تھا : قیصر امین بٹ

لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ساتھ ایک عر صہ سے اضافی بل و دیگرکے حوالے سے ان کا تنازعہ چل رہا تھا جو کہ مختلف کورٹس میں زیر سماعت ہے اور محکمہ گیس کے اعلی افسران اس کیس کوختم کروانے کے عوض بھاری رشوت طلب کر رہے تھے۔

جس کو میں نے ہمیشہ نظر انداز کیا مگر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے عملے کی جانب سے چند روز قبل الامین ڈائنگ انڈسٹری پر ریڈ کی گئی جو کہ میں نے کئی سالوں سے کر ایہ پر دئے رکھی ہے وہاں پر موجود میر ئے کرایہ دار پر گیس چوری کا الزام لگایا گیا مگر جب موقعہ پر موجود افراد نے گیس چوری ثابت نہ ہو نے پر احتجاج کیا تو عملہ فرار ہو گیا انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اگر کوئی گیس چوری میں ملوث ہے تو اس کے خلاف کاروائی ہو نے چاہیے تھی مگر کئی سالوں سے میں نے اپنی فرم کرایہ پر دئے رکھی ہے مگر میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے مختلف نجی چینلز پر بر یکنگ نیوز چلائی گئی کہ قیصر امین بٹ گیس چوری میں ملوث اور مقدمہ درج ہو گیا جبکہ میرئے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہو ا اور نہ ہی میرئے کرایہ دار سے گیس چوری ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس محکمہ اور دیگر جنہوں نے میری شہرت اور میرئے والد کی فرم الامین ڈائنگ جو کہ ایک لمبے عرصے سے باوقار انداز سے کام کر رہی ہے اور اب تک کروڑوں روپے کا گیس کا بل بر وقت ادا کر تے آئے ہیں کی شہر ت کو نقصان پہنچا یا ہے جس پر قانونی نوٹس دئے دئیے ہیںانہوں نے کہا کہ شہرت کو نقصان پہنچانے والوں پر اعلی عدالت جا کر ہر جانے کا دعوی بھی کرونگا۔