سکھر : نیشنل بک فانڈیشن کے پلاٹ پر بااثر افراد کا قبضہ

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) نیشنل بک فانڈیشن کی عمارت پربا اثرلوگ قبضہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔1973میں قائم کی گئی نیشنل بک فانڈیشن کی عمارت پر بااثر لوگ قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ نیشنل بک فانڈیشن میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرکام کرنے والے سید رضا شاہ کا کہنا ہے کہ وہ چار سال سے کام کر رہے ہیں۔

عمارت کے پیچھے ایک پلاٹ ہے جس پرکافی عرصے سے بااثر لوگ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برابر میں ا یک گرلزاسکول ہے جس کی سب کھڑکیاں اس پلاٹ کی دیوارمیں کھلتی ہیں اسکول انتظامیہ بھی اس حوالے سے پریشان ہے۔

اسسٹنٹ ڈائیریکٹر نے سی سیکشن تھانہ سکھر میں قبضے کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کے با اثر لوگوں کی خلاف کاروائی کا فوری طور مطالبہ کیا ہے۔