پشاور : زنگلی چیک پوسٹ پر بھاری اسلحہ برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ زنگلی چیک پوسٹ پر پولیس نے گاڑِی سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق زنگلی چیک پوسٹ پر ایک مشتبہ گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا گیا۔

گاڑی سے چار کلاشنکوف اور 11 ہزار کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس نے شفیق نامی اسلحہ سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ جس سے تفتیش جاری ہے۔ اسلحہ علاقہ غیر سے پشاور سمگل جا رہا تھا۔