سورج آگ برسانے لگا ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا

Heating

Heating

لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گزشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا ، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں اکاون ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ملک کے بیشتر حصے آئندہ چوبیس گھنٹے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گزشتہ روز ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا۔ آج لاہور کا موسم گرم اور خشک ہے ، دن بھرگرمی کا زور رہے گا اور درجہ حرارت چھتیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، پشاور میں جھلسا دینے والی گرمی ہے جبکہ درجہ حرات اکتالیس ہے۔

ملتان میں درجہ حرارت چالیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں اکاون ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔