سنُی علماء و مشائخ کونسل ضلع میرپور کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس 17 ستمبر کو منعقد ہو گی

میرپور سنُی علماء و مشائخ کونسل ضلع میرپور کے زیر اہتمام 17 ستمبر بروز منگل بعداز نماز عشاء مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم میرپور میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی۔ دیگر علماء کرام کے علاوہ پاکستان کے نامور خطیب شیخ الحدیث حضرت علامہ خادم حسین رضوی کا خصوصی خطاب ہو گا۔ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت علامہ حافظ محمد اسلم خان نقشبندی صدر علماء و مشائخ کونسل ضلع میرپور منعقد ہوا۔

جس میں سیکرٹری جنرل صاحبزادہ قدیر احمد زاہدی، علامہ احسان رضوی، علامہ افتخار علی ہاشمی، پروفیسر محمد یوسف فاروقی، مولانا محمد بشیر مصطفوی، صاحبزادہ قاضی عبدالرشید، قاضی شفیق الرحمن مولانا زاہد اقبال صدیقی، پروفیسر عبدالسلام، قاری محمد فاروق مجددی، پیر ممتاز نقشبندی، ناصر سلطان صدیقی، قاری رفاقت علی نقشبندی اور دیگر علماء اکرام نے شرکت کی۔

اور مجوزہ کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں کئی متفقہ فیصلے کیے گئے اور طے پایا کہ ختم نبوت کے حوالہ سے حضرت سیدناپیر مہر علی شاہ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے علماء کرام، خطیب صاحبان، آئمہ کرام اور مشائخ عظام درس و تدریس کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھیں گئے اور عالمی سطح پر دشمنان اسلام کی طرف سے مسلمانوں اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔