سپر ہیرو ہریتک روشن علاج کے لیے امریکا روانہ

Haritak Roshan

Haritak Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے سپر ہیرو ہریتک روشن علاج کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔

کرش سیریز کے ہیرو کو فلم کی شوٹنگ کے دوران سر پر چوٹ آئی تھی جس کی سرجری وہ بھارت میں کروا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار مکمل صحت یاب نہیں ہوئے، انہیں ابھی بھی سر درد کی شکایت ہے۔

اسی سلسلے میں وہ امریکا روانہ ہوئے ہیں، شدھی اور بینگ بینگ ہریتک روشن کی آنے والی فلمیں ہیں۔