نگران حکومت منی بجٹ لے آئی، زیرو ریٹنگ ختم، سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ

Mini Budget

Mini Budget

اسلام آباد(جیوڈیسک) ٹیکس اہداف حاصل نہ ہونے پر نگران حکومت منی بجٹ لے آئی۔ سیلزٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کردیا گیا۔ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھا دی گئی۔ زیرو ریٹنگ کی سہولت ختم۔ صدر نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔

ذرائع کے مطا بق ٹیکس اہداف حاصل نہ ہونے پر نگران حکومت نے منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا جو تین ماہ کے لیے ہوگا اور اس کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔ صدارتی آرڈیننس میں سیلز ٹیکس کی شرح 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کی گئی ہے۔ 5 سیکٹرز پر ریٹنگ کی سہولت ختم کرکے 2 سے 3 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا۔ چینی پر سیلز ٹیکس کا استثنی بھی ختم کردیا گیا۔