نگران حکومت کی طرف سے کیے گئے تبادلے اور تقرریاں معطل

Mir Hazar khoso

Mir Hazar khoso

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں نگران حکومت کے دور میں کی گئی تقرریاں اور تبادلے معطل کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں 13 اعلی عہدوں پر کی گئی تقرریوں کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کو ان عہدوں پر تقرریوں کا اختیار نہیں تھا اور نہ ہی یہ اس کا مینڈیٹ تھا، ان تقرریوں میں سوئی سدرن اور نادرن گیس پائپ لائن کے ایم ڈی، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین نیپرا۔

ایم ڈی پاکستان منرل، چیئرمین نیشنل فرٹیلائزر، ایم ڈی اوجی ڈی سی، ڈی جی ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے عہدوں پر تقرری بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور تمام تقرریاں اور تبادلے معطل کرنے کا حکم دیا تاہم روز مرہ کی تقرریاں اور تبادلے اس سے مستشی ہوں گے۔ عدالت نے نگران حکومت سے چار جون تک جواب بھی طلب کرلیا ہے۔