فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے عوام کو نجات دلانے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی: وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سیداحمر علی کی صدارت میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور کورنگی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹیز کے چیئر مینوں کا مشترکہ اجلاس یونین کمیٹیز کے نمائندوں نے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام کے حوالے سے مسائل کے انبار لگا دیئے ،عوامی نمائندوں نے کہاکہ علاقہ عوام پانی خصوصاً سیوریج مسائل کی وجہ سے شدید اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوامی مسائل پر توجہ دینے سے قاصر ہے سیوریج مسائل کی وجہ سے جہاں شاہراہیں اور گلیاں تباہی کا شکار ہیں وہیں عبادت گاہوں کے اطراف سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شاہراہ اور گلیوں میں موجود گندے پانی کی جوہڑ کی وجہ سے نمازیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل اور سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔

انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور علاقائی سطح پر سیوریج کا مثالی نظام قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ہم عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھے گے وائس چیئر مین سید احمر علی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر پانی کے ترسیلی نظام کی درستگی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کو یقینی بنا ئیں اور اس حوالے سے یونین کمیٹیز کے منتخب عوامی نمائندوں سے علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی