سپریم کورٹ کا بلوچستان امن و امان کیس میں تحریری حکم جاری

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے بلوچستان امن و امان کیس میں تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تعاون کریں۔ تحریری حکم میں لکھا گیا ہے کہ رپورٹس اور دیگر دستاویزات سے ظاہر ہو تا ہے کہ لاپتا افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے اٹھائے، اس موقع پر سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات کی رپورٹ بھی داخل کی گئی، حکومتی رپورٹ میں حکومت بلوچستان نے مکران ڈویژن کو پولیس ایریا میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔