بالائی سندھ میں سیلاب، زیریں سندھ میں پانی کی قلت

Mirpurkhas Water

Mirpurkhas Water

میرپور خاص (جیوڈیسک) ایک طرف بالائی سندھ میں سیلاب کی صورتحال ہے تو دوسری طرف زیریں سندھ کے بیشتر علاقوں میں زرعی پانی کی شدید قلت کے باعث کاشتکار پریشانی کا شکار اور احتجاج پر مجبور ہیں۔ میرپورخاص میں آخری سرے کے کاشتکار جبکہ ضلع عمرکوٹ کے بیشتر علاقے زرعی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

فصلوں کو پانی نہ ملنے کے باعث ان کی کاشت بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ کاشتکار پانی کی قلت کے خلاف احتجاج پر مجبو رہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ صرف میرپورخاص ضلع میں نہروں کے آخری حصے پر موجود دس سے پندرہ ہزار ایکڑ زمین پانی نہ ہونے کے باعث بنجر ہورہی ہے اور اس صورتحال میں ستر سے زائد گاوں متاثر ہیں جہاں پینے تک کے پانی کا حصول مشکل ہو چکا ہے۔