قبائل کی اپنے علاقوں میں واپسی دِنوں کی بات ہے، گورنر خیبرپختونخوا

Governor KP

Governor KP

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے کہاہے کہ نقل مکانی کرنے والے قبائل کی اپنے علاقوں کو واپسی اب محض دنوں کی بات ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پرویز خٹک اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالدربانی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گورنر انجینئر شوکت اللہ نے کہاکہ فاٹا میں امن وامان کی صورتحال حکومت کی گرفت میں ہے اور نقل مکانی کرنے والے قبائل کی اپنے علاقوں کو واپسی اب محض دنوں کی بات ہے، گورنر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔