سپریم کورٹ نے بیوروکریسی میں غیر قانونی ترقیوں کا نوٹیفیکیشن طلب کر لیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے بیوروکریسی میں غیر قانونی ترقیوں کا نوٹیفیکیشن طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ بتایا جائے بائیس عہدوں پر اٹھائیس افراد کی ترقی کیسے ہوئی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے غیر قانونی ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ نے تسلیم کیا کہ ترقیوں میں غلطیاں ہوئی ہیں ہمیں بتایا جائے کہ بائیس سیٹوں پر کن کا حق بنتا تھا۔

غیر قانونی ترقیاں کیسے ہوئیں اور اب ان کا کیا جائے۔ عدالت نے معاونت اور اس معاملے کی درست صورتحال بتانے کے لئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو عدالتی معان مقرر کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے اپنے دستخطوں سے رپورٹ طلب کر لی۔ کیس کی سماعت بائیس جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔