محمود الرشید کا انار کلی دھماکے پر اجلاس بلانے کا مطالبہ

Mehmood ur Rashid

Mehmood ur Rashid

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے انار کلی دھماکے پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ میو ہسپتال لاہور میں فوڈ سٹریٹ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ دھماکہ سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ اس حوالے سے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ اے پی سی میں معمول کی کارروائی نہیں ہونی چاہئیے۔ قوم کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے واضح پالیسی تشکیل دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اے پی سی میں تحریک انصاف کا وفد شرکت کرے گا۔ عمران خان کے غیر ملکی دورے کا شیڈول پہلے سے طے تھا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں کی تعداد آبادی کے تناسب سے کم ہے۔