کیا اب سپریم کورٹ کی نگرانی کیلئے کمیشن بنائے جائیں گے۔ چیف جسٹس

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب فصیح بخاری کے خلاف توہین عدالت کیس کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا اب سپریم کورٹ کی نگرانی کیلئے کمیشن بنائے جائیں گے۔

چیف جسٹس کی نگرانی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے چیئرمین نیب کے خط کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس نواز ہوں گے۔

چیئرمین نیب کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ مجھے کمیشن کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 14 فرروی تک ملتوی کر دی۔