سپریم کورٹ میں جعلی ڈگریوں کی رپورٹ پیش

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سپریم کورٹ میں جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کیدوران سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں کی رپورٹ پیش کردی۔ سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سبراہی میں ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں کی رپورٹ پیش کردی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ہم نے پارلیمنٹرین کو ایک خط لکھا تھا جس میں انھیں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی ڈگریاں تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔ڈگریاں جمع نہ کروانے والوں کی ڈگریاں جعلی تصور ہونگی ۔جن پر الیکشن کمیشن متعلقہ رکن کو باقاعدہ نوٹس دیکر کاروائی کریگی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا جعلی ڈگری کی صورت میں کارروائی میں چھ ماہ لگتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا فوجداری کاروائی میں چھ ماہ لگتے ہوں گے نا اہل تو فوری طور پر قرار دیا جا سکتا ہے۔ جعلی ڈگری رکھنا اور غلط بیانی کرنا الگ باتیں ہیں۔ چیف جسٹس نیمزید کہا چئیرمین ایچ ای سی کے مطابق ایک سو انہتر کیسز ایسے ہیں جنکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔