سپریم کورٹ کے کسی جج کے پاس دہری شہریت نہیں: اعلامیہ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا کوئی بھی جج دہری شہریت نہیں رکھتا۔

سپریم کورٹ کا فل کورٹ غیر رسمی اجلاس چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام جج صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ججوں کی دہری شہریت کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے کسی جج کے پاس دہری شہریت نہیں آئین اور ججز کا کوڈ آف کنڈکٹ ججوں کی دہری شہریت پر پابندی بھی عائد نہیں کرتا۔

اعلامئے کے مطابق یہ وضاحت صرف عوام کی معلومات کیلئے جاری کی گئی ہے۔