سپریم کورٹ میں مشرف غداری کیس کی سماعت کچھ دیر میں

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج پھر ہورہی ہے۔ جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ روز بھی کیس کی سماعت کی تھی، فریقین نے تحقیقاتی کمیٹی اور خصوصی عدالت کے قیام سے متعلق دلائل دیے۔

درخواست گزار کا موقف تھاکہ تحقیقات کا وقت متعین کیا جائے، ایک اور درخواست گزار نے پہلے خصوصی عدالت قائم کرنے کی استدعا کی، کارروائی مکمل کرنے کے بعد جسٹس جواد خواجہ کا کہنا تھاکہ اس بارے میں حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔