شیخوپورہ : ڈاکوں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں دو مختلف واقعات میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوں نے دو افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ خالد روڈ کا رہائشی جاوید ڈوگر اور اس کا جواں سالہ بیٹا واسع رحمن بینک سے اٹھارہ لاکھ روپے نکلوا کر جا رہے تھے کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے انہیں گھیر لیا۔

مزاحمت پر ڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے واسع الرحمان موقع پر جاں ہو گیا اور جاوید ڈوگر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی علاقہ میں چند منٹوں کے وقفے کے بعد دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے ایک شخص سے نقدی اور موبائل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا۔