سپریم کورٹ نے این اے 19 کے 7 پولنگ سٹیشنز میں ضمنی انتخابات کا حکم دیدیا

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ایبٹ آباد میں ضمنی انتخابات روکنے سے متعلق حکم امتناعی کی درخواست نمٹا دی، شیڈول کے مطابق 7 پولنگ سٹیشنز پر انتخابات کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ راجہ عامر کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں حلقہ این اے 19 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق حلقہ این اے 19 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا حکم دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ کامیاب امیدوار کا نوٹی فیکشن سپریم کورٹ کی ہدایت کے بغیر جاری نہ کیا جائے۔