سپریم کورٹ نے نیلامی کے ذریعے حج کوٹہ کی الاٹمنٹ کالعدم قرار دیدی

Supreme Court

Supreme Court

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں 2 رکنی بنچ نے نیلامی کے ذریعے حج کوٹا کی الاٹمنٹ کالعدم قرار دیدی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کے روبرو حج کوٹا کی نیلامی کے ذریعے الاٹمنٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

بنچ نے نیلامی کے ذریعے حج کوٹا کی الاٹمنٹ کالعدم قرار دے دی اورحکم دیاکہ حج کوٹا کی الاٹمنٹ حج پالیسی 2013 کے مطابق کی جائے، اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کم سے کم بولی دہندہ سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹا الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا،جس کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک حج کرانے والے آپریٹرز کو کوٹا الاٹ کیا جانا تھا۔