سپریم کورٹ : سابق وزرائی اعظم کی غیرمعمولی سیکورٹی کا ازخود نوٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس نے سابق وزرائے اعظم کی غیرمعمولی سیکورٹی کا ازخودنوٹس لے لیا۔ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے سولہ اپریل کو شق وار جواب طلب کرلیا۔

حکمرانوں نے پانچ سال تو عوام کے پیسوں پر خوب عیش کیے اور ایوان سے نکلتے نکلتے بھی قوم کو نہ بخشا۔ اپنے لیے تاحیات سیکورٹی ، میڈیکل اور دیگر مراعات کے بل منظور کرلیے ۔

مراعات کا چرچا میڈیا میں ہوا تو سپریم کورٹ بھی حرکت میں آ گئی ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزرائے اعظم، سابق وزیراعلی سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ ،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اور ان کے پیشرو کو دی گئی۔

غیر معمولی مراعات پر از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے سولہ اپریل کو شق وار جواب طلب کر لیا ۔ ازخود نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر لیا گیا ہے۔