سوات میں پہلا خواتین جرگہ قائم کر دیا گیا

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے سوات میں پہلا خواتین جرگہ قائم کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سوات کی یہ خواتین اپنے حقوق کا تحفظ خود کرنے کا عزم لے کر اٹھی ہیں۔ اس مقصد کیلیے انہوں نے خواتین کا ایک جرگہ بنایا ہے جو خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

خواتین کے جرگے نے گزشتہ سال شوہر کے تیزاب حملے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی طاہرہ کے قتل کا مقدمہ درج کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جرگے کی سربراہ عدنان تبسم کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کی خواتین عام جرگوں سے تنگ آچکی ہیں جہاں صرف مردوں کے حق میں ہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔