سوات میں مسافر وین کھائی میں جا گری، 18 مسافر زخمی

Swat

Swat

سوات(جیوڈیسک) سوات میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری جس کے نیتجے میں 18 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق مسافر وین سوات کے علاقے مالم جبہ سے مینگورہ جارہی تھی۔

تیز رفتاری کے باعث بالا کوٹ کے مقام پر کھائی میں جا گری جس کے نیتجے میں 18 مسافر کھائی میں گر گئے،زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ،زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔