سوات کے سینئر صحافی شہید سراج الدین کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

سوات( جی پی آئی) سوات کے سینئر صحافی شہید سراج الدین کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی ، پانچ سال قبل سراج الدین مینگورہ میں ڈی ایس پی جاوید اقبال کے نماز جنازہ میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہوئے تھے ۔ ان کا شمار سوات کے بانی اور سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے جبکہ پریس کلب کے قیام میں ان کا کلیدی کردار رہا ، تفصیلات کے مطابق سوات کی صحافتی دنیا کا درخشندہ ستارہ اس وقت غروب ہو گیا۔

جب مینگورہ حاجی بابا اسکول میں شہید ڈی ایس پی جاوید اقبال جوشہید صحافی سراج الدین کے داماد بھی تھے کی نماز جنازہ پڑھائی جا رہی تھی اور اس دوران خود کش حملے میں دیگر 68 افراد میں سے سراج الدین بھی شہید ہوئے ۔آج سوات میں ان کی پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔

برسی کی مناسبت سے آج فضا گٹ میں ان کی رہائش گاہ پران کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی ۔ شہید سراج الدین کے فرزند ہارون سراج جو کہ اس وقت صحافت کے میدان میں ہے اور نوائے وقت گروپ کے ساتھ اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔