سوات : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل امین اللہ مینگورہ کے علاقے نواکلی میں ڈیوٹی پر معمور تھا کہ سحری کے وقت نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

امین اللہ کو شدید زخمی حالت میں سیدو شریف ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔