سویڈش شہزادی میڈلائن نے امریکی بینکر کو جیون ساتھی بنا لیا

Princess Madeline

Princess Madeline

سٹاک ہوم (جیوڈیسک) سویڈن کی شہزادی میڈلائن امریکی بینکر کرسٹو فراونیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ شادی کی تقریب سٹاک ہوم کے شاہی محل میں ہوئی جس میں جاپان کی شہزادی، ناروے کے شہزادے سمیت 600 مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد شہزادی میڈلائن اور ان کے شوہر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ میڈلائن اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک میں رہیں گی۔ کرسٹوفر اونیل عام شہری کی حیثیت سے سویڈن کی شہریت بھی اختیار کریں گے تاہم انہیں کوئی شاہی اعزاز نہیں دیا جائے گا۔