سڈنی میں ایک دلچسپ فن ریس ہوئی

Sydney

Sydney

سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی میں ایک دلچسپ ریس ہوئی۔ جس میں ہزاروں شرکا نے مختلف روپ دھار کر حصہ لیا۔ سڈنی میں ایک دلچسپ فن ریس ہوئی۔ اس ریس میں ہزاروں افراد نے مختلف روپ دھار کر شرکت کی۔ کوئی سپر ہیرو سپر مین تھا تو کوئی کارٹون کریکٹر کے روپ میں دوڑتا نظر آیا۔ ریس میں پچیاسی ہزار مرد اور عورتوں نے شرکت کی۔

انگلینڈ کے بین موریو نے سڈنی شہر سے بونڈی بیچ تک چودہ کلومیٹر کا فاصلہ اکتالیس منٹ اور سنتالیس سکینڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔ خواتین میں ویسٹرن آسٹریلیا کی لینڈا اسپنسر نے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ سڈنی میں سالانہ فن ریس کا انعقاد انیس سو اکہتر سے ہو رہا ہے۔ اس ریس میں پروفیشنل ایتھلیٹ کو ساتھ عام شہری بھی حصہ لیتے ہیں۔