شام میں جنگ کو فرقہ واریت میں بدلنے کی سازش ہورہی ہے، فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شام میں پراکسی وار کو فرقہ واریت میں بدلنے کی سازش کی جارہی ہے، مقدس مقامات پر حملے بھی اسی سازش کاحصہ ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شام میں حکومت بدلنے کیلئے امریکا، اسرائیل اور دیگر اتحادیوں کی ایما پر پراکسی وار کو فرقہ واریت میں بدلنے کی کو ششیں قابل مذمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق اور لیبیا کی طرح حکومتیں بدلنے کی حمایت نہیں کی جا سکتی، شام کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جانا چاہئے اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے لخدار براہیمی کے فارمولے کوقبول کیا جائے۔