شام کے مسئلہ پر فوجی اور سفارتی آپشن کے استعمال کا حق ہے : اوباما

Diplomatic Options

Diplomatic Options

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے شام کے مسئلے کے حل کے لئے فوجی اور سفارتی آپشنز استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ترک وزیر اعظم طیب اردگان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ہیں۔

لیکن اس بات کا یقین کرنا چاہتے ہیں کہ انکا استعمال کیوں اور کس نے کیا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ شام کے مسئلے کے حل لئے سفارتی کوششوں کی حمائت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا کے دبا کے باوجود وہ فلسطین جائیں گے۔ انہوں نے کہا مشرق وسطی میں قیام امن کی کوشش جاری رکھیں گے۔