شام میں اسکول پر فوج کی بمباری، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شمالی علاقے میں اسکول پر فوجی بمباری کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی شہر الیپو میں جنگجوؤں کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے دوران ایک بم اسکول پر جا گرا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 10 بچے بھی شامل ہیں، شام میں موجود انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق واقعے میں ایک ٹیچر بھی ہلاک ہوا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں جنگجوؤں کے ساتھ بڑی تعداد میں عام شہری بھی ہلاک ہورہے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے،انسانی حقوق کی تنظیم نے الزام عائد کیا کہ شامی فوج کی جانب سے جنگجوؤں کے خلاف بیرل بموں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔