شامی ناظم الامور کی طلبی, پاکستان کی حضرت زینب کے مزار پر حملے کی مذمت

Syrian Director Alamur

Syrian Director Alamur

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان نے شام میں حضرت بی بی زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔

پاکستان میں شام کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بی بی زینب رضی اللہ تعالی عنہا کے مزار پرحملے کی سخت مذمت کی ۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس واقعہ سینا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، فرقہ واریت میں اضافہ روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ شام مقدس مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔