ق لیگ کی حضرت زینب کے مزار پر حملے کے خلاف مذمتی قرار داد جمع

PML Q

PML Q

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم نے شام میں نواسی رسول سید ہ بی بی زینب کے مزار پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی۔ مسلم لیگ قائد اعظم کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا۔

اس حملے سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان اس حوالے سے عالمی فور م پر ٹھوس احتجاج کرے اور اقوام متحدہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔