نظام مصطفی پارٹی کے عہدیدان نے صوفی حکیم سید سرفراز احمد رحمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

کراچی ( جی پی آئی)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب ، شبیر احمد قاضی ، الحاج محمد رفیع ، صاحبزادہ سعید امینی ایڈووکیٹ ،پیر زادہ غلام حسین چشتی ، سید انعام الحق، سید محمد حنیف بخاری ودیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں پیر طریقت صوفی حکیم سید سرفراز احمد رحمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انکی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے صاحبزادے حکیم سید نور احمد رحمانی ، انکے مریدین اور وابستگان سے اظہار ہمدردی کی اور توقع کا اظہار کیا کہ انکے مشن کو جاری رکھنے کیلئے انکے متعلقین اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔