طاہر القادری نے وزیراعظم کو عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیدی

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انیس سو اٹھاسی میں نواز شریف راتوں کو ان کے ساتھ جاگتے تھے اب بھی استعفی دیکر ان کے کارکن بن جائیں۔

شہباز شریف بھی انقلاب مارچ میں شریک ہو جائیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں بدمعاش دندناتے پھر رہے ہیں جسے انصاف نہیں مل رہا وہ دھرنے کا حصہ بن رہا ہے۔ غریب اٹھا تو نظام کے پرخچے اڑ جائیں گے۔

طاہر القادری نے کہا کہ عدالتوں میں انقلاب کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی وی کی نشریات جنہوں نے بحال کیں انہوں نے ہی بند کرائی تھیں۔