چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر بیراج کا دورہ کیا

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

سکھر (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر بیراج کا دورہ کیا۔ جہاں محکمہ آب پاشی کے اعلیٰ حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیراعلٰی سندھ نے سکھر ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو نے معروف صوفی بزرگ حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے مزار پر حاضری بھی دی، بعد میں سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر محکمہ آب پاشی کے اعلیٰ حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔

ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے حفاظتی بند مضبوط ہیں۔ بلاول بھٹو نے سکھربیراج کا معائنہ کیااور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔