تائی پے میں بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ

Break Dance

Break Dance

تائی پے (جیوڈیسک) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ورلڈ بریک ڈانسنگ چمپئن شپ کے چھٹے فائنل کا انعقاد کیا گیا۔ بریک ڈانسنگ کے اس عالمی مقابلے میں اپنے ڈانس مووز دکھانے کیلئے ایشیا پیسیفک کے مختلف ممالک سے جیتنے والے16ماہر بریک ڈانسرز یہاں پہنچے۔

مختلف ہپ ہاپ اور ہیوی بیٹس کے دوران اپنی بریک ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ان عالمی شہرت یافتہ ڈانسرز کو دیکھنے ہزار وں افراد نے نیشنل پیلس میوزیم کا رُخ کیا۔ میزبان تائیوان سمیت ہانگ کانگ، چین، جاپان، آسٹریلیا، لاؤس، کوریا، ملائیشیا، سنگاپوراور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک سے مقامی سطح پر مقابلے جیت کر ایشیا پیسیفک کے فائنل تک پہنچنے والے ان ڈانسرز کے درمیان کئی تھیمز اور اسٹائلز پر آپس میں ٹکراؤ ہوا۔

مختلف مراحل سے گرزنے کے بعد یہ چمپئن شپ فائنل اسٹیج تک پہنچی جہاںآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بلونڈنامی بریک ڈانسرنے بازی مارتے ہوئے فاتح کی بیلٹ اپنے نام کر لی جو نومبر میں پیرس میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں ایشین پیسیفک ممالک کی نمائندگی کریگا۔ واضح رہے کہ بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ میں شمالی امریکا، لاطینی امریکا، شمالی یورپ، مغربی یورپ، مڈل ایسٹ افریقہ اور ایشیا پیسیفک کے90ممالک سے 1 ہزار 500ڈانسرز شرکت کر رہے ہیں تاکہ پیرس میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں جگہ بنا سکیں۔