تلہ گنگ : این اے اکسٹھ کا ایم این اے ٹمن سے ہی ہو گا۔سردار شہزاد خان ٹمن

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)این اے اکسٹھ کا ایم این اے ٹمن سے ہی ہو گا،مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن اور انکے بھانجے سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن کے انتخابات میں نہ آنے کی صورت میں سردار شہزادخان ٹمن میدان میں آئیں گے اور این اسے اکسٹھ سے الیکشن لڑیں گے ذرائع کے مطابق آنے والے انتخابات میں الیکشن کمیشن کی اصلاحات کے بعد دونوںسرداران ٹمن الیکشن میں نہ آئیں ذرائع کے مطابق سردار ممتاز ٹمن اور فیض ٹمن کے انتخابات میں نہ آنے کی صورت میں سردار شہزاد خان ٹمن این اے اکسٹھ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سردار شہزاد خان ٹمن نے میڈ یا سے خصوصی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر سابق اراکین اسمبلی نہ آئے تو وہ خود الیکشن لڑیں گے اور مخالفین کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اس خوش فہمی میں مبتلا نہ رہیں کہ الیکشن کمیشن کی انتخابی اصلاحات کے بعد ہم الیکشن میں نہیں آئیں گے الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے جسے ہم استعمال کریں گے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے اکسٹھ کی سیٹ جیتنا ٹمن والوں کے علاوہ کس کے بس کی بات نہیں۔شہزاد خان ٹمن نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے این اے اکسٹھ کی غیور عوا م انکا بھر پور ساتھ دے گی۔