تلہ گنگ کی خبریں 14/10/2014

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن سمیت چھ ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ممتاز خان ٹمن نے تلہ گنگ ضلع کا مقدمہ پیش کر دیا، ضلع کی خوشخبری دسمبر میں متوقع ذرائع تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ایم این اے سردار ممتاز خا ن ٹمن، ملک شا کر بشیر اعوان ،چو ہد ری اسد الر حمن سمیت چھ ارکا ن اسمبلی نے ملا قات کی ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے تلہ گنگ ضلع کے علا وہ دیگر الیکشن کمپین کے دوران وعدے یا د دلا ئے ۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن نے علاقائی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے این اے اکسٹھ کی صورتحال پر عد م اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی متحد ہو کر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ساتھ پارٹی کو مضبوط بنائیں۔ایم این اے کے قر یبی ذرائع نے بتا یا ہے کہ وزیر اعظم میا ں نواز شر یف کا دسمبر یا جنو ری 2015میں دور ہ متوقع ہے، الیکشن کمپین کے دوران بلکسر تا ڈیرہ اسما عیل خا ن تک مو ٹر وے ،یو نیو رسٹی اور تلہ گنگ ضلع کا اعلا ن کیا تھا ۔ دورے کے دوران وزیر اعظم میا ں نواز شر یف اپنے کیے ہو ئے وعدوں کا با قا عدہ اعلا ن کر یں گے جس کے بعد ضلع سمیت دیگر منصو بو ں پرعملی کا م کا ا غاز ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ تھانہ صدر پو لیس نے گشت اور نا کہ بند ی کے دوران ایک 32بور ریوالور ،دو 30بور پشتول اور ا ٹھ روند بر ا مد کر کے ملز ما ن کے خلاف مقد ما ت درج کر لیے اور مز ید علا قے بھر میں نا جا ئز اسلحہ کی چھا ن بین کی جا رہی ہے تفصیل کے مطا بق تھانہ صدر تلہ گنگ کے سب انسپکٹر محمد شریف نے دوران گشت جامع مسجد ٹہی میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر شبیر ولد عبدالخالق کو گرفتار کر کے لائوڈ سپیکر قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسرے واقعہ میں اسی تھانے کے محمد اسلم سب انسپکٹر نے دوران ناکہ بندی ملزم امیر مختار ساکن کوٹ سارنگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ریوالور32بور بمعہ چار روند برآمد کر لئے ہیں، تیسرے واقعہ میں افتخار احمد اے ایس آئی نے بھی دوران ناکہ بندی ملزم عظمت ساکن موگلہ کا گرفتار کر کے پسٹل 30بور بمعہ دو روند برآمد کر لئے ہیں اور چوتھے واقعہ میں بھی اسی تھانہ کے مظفر خان اے ایس آئی نے اپنی ناکہ بندی کے دوران ملزم نذیر سکن مرجان کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور بمعہ دو روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ کے رہا ئشی محمد فیا ض قر یشی شادی کے بعد ہنی مو ن منا نے مر ی گئے تو وہ ٹر یفک حا دثہ میں جا ں بحق ہو گئے تھے انکی نا گہا نی مو ت پر ڈاکٹر نثار احمد ملک (الممتاز ہسپتا ل ) ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،ارشد کو ٹگلہ ،عا رف ادلکہ ،محمد عمران سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے انکے لو احقین سے اظہار تعز یت کی اور نا گہا نی مو ت پر افسو س کا اظہار کیا ۔مر حو م محمد فیا ض قر یشی اوورینٹ کالج کے ڈائریکٹر بلال قریشی کے بھائی تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) پا نچو اں ملکو ال کر کٹ ٹو رنا منٹ کا فا ئنل میچ ملکو ال بمقا بلہ ٹہی کے درمیا ن ہوا ،میچ کے مہما ن خصو صی پہلو ان گر وپ کے ما لک شیخ وقار علی تھے ،ملکو ال ٹیم نے شا ندار کھیل کا مظا ہر ہ کر کے ٹو رنا منٹ ٹر افی اپنے نا م کر لی ۔تفصیل کے مطا بق سا ت روز میںاختتا م پذیر ہو نے والا سا لا نہ پا نچو اں ملکو ال ٹو رنا منٹ ہوا ،فا ئنل میچ کے چیف گیسٹ شیخ وقار علی ، ارشد کو ٹگلہ ،صحا فی محمد عمران ،نمبر دار ملک سعید ،سا بق نا ظم ملک ارشد ملکو ال ،حا جی کو ثر واپڈا، محمد شکیل واپڈا،ملک جا وید بینک ،شفیق اعوان سمیت دیگر علا قہ کی سر کر دہ شخصیا ت نے شر کت کی۔فا ئنل میچ ملکو ال بمقا بلہ ٹہی کے درمیا ن ہو ا ٹہی کی ٹیم نے ٹا سک جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا جس میںانہو ںمقر رہ چھ اورز میں مخا لف ٹیم کو 106ریز کا ہد ف دیا ۔ملکو ال کی ٹیم کے کیپٹن فا روق اعوان نے دھو ا دھا ر اینگز کھیل کر 15با لز پر 52ریز بنا کر تین وکٹو ں کے نقصا ن پر ٹہی کی ٹیم کو شکست دے کر پا نچو اں ملکو ال ٹو رنا منٹ اپنے نا م کر لیا ۔مہما ن خصو صی شیخ وقا ر علی نے دونو ں ٹیم کو انعا ما ت دئیے اور خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ تلہ گنگ میں پہلی مر تبہ فا روق اعوان کی دعو ت پر تشر یف لا یا ہو ں اور جب بھی تلہ گنگ میں مجھے یا د کیا گیا تو میں ضرو ر ا ئو ں گا ۔میر ا مشن نو جو انوں کی سر گر میو ں کو تیز کر نا ہے کیو نکہ نو جوان ہی اس ملک وقوم کا سر ما یہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر )سیدنا حضرت عثمان غنی کی روشن زندگی، طرز حکمرانی حکمرانوں اور عوام کیلئے مشعل راہ ہیںجمعیت علماء اسلام نے منگل کو یوم خلیفہ ثالث حضرت عثمان کے طور پر منایا ۔جے یوآئی (ف) کے مقامی قائدین نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کے لئے عظیم خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین حق کی اشاعت کے لیئے آپ کی خد مات تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیںجے یو آئی کے ضلعی امیر قارہی الطاف الرحمن ،مولانا عطاء الرحمن ،قاری محمد زبیر ،حافظ عبدالقدیر ،چوہدری عبدالجبار،قاری محمد سعید،قاضی محمد صادق محمد سعید خان نے کہا کہ ملک کے خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں خلفا ء راشدین نے اپنے دور اقتدار میں نظام مصطفی کو عملی طور پر نافذ کیا جس کے باعث ہر طرف امن تھا اور عوام کو بنیا دی حقوق حاصل تھے حضرت عثماناور دیگر خلفا ء اور صحابہ نے پوری امت کو اتحاد اور اخوت کا درس دیا ہے۔ شہید مدینہ سیدنا عثمان غنیکی شہادت سرا سرامن و سلامتی کا پیغام ہے انہوں نے حکومت اور فوج کی طاقت کے باوجود اسلامی ریاست کو خونریزی سے بچایا۔ سیدنا حضرت عثمان غنی کی روشن زندگی، طرز حکمرانی حکمرانوں اور عوام کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے نظام خلافت کا تحفظ کیا ہے۔

Tournament Final

Tournament Final