طالبان سے مذاکرات ترجیح، دہشتگردی کا بھرپور اور بروقت جواب دینگے، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

پشاور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ہماری ترجیح ہیں،دہشتگردانہ کارروائیوں کا موثر جواب دیا جائے گا۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بحالی امن کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔انھوں نے دہشتگردی کا بھرپور اور بروقت جواب دیا جائے گا۔ملٹری اور سول ایجنسیوں کی چین آف کمانڈ نہیں ہے۔

ملک میں 26 خفیہ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں لیکن ان کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بحالی پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔پرتشدد کارروائیاں جہاں بھی ہوں گی ان کا جواب دیا جائے گا۔

پرتشدد کارروائیاں 13 سال سے پاکستان پر مسلط ہیں۔وفاق اور صوبائی سطح پر انٹیلی جنس شیئرنگ کی جائے گی۔گلی کوچوں میں پرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہوں گی۔