طالبان سے مذاکرات کے خدوخال واضح نہیں: سیکریٹری دفاع

Asif Yasin

Asif Yasin

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے خدوخال واضح نہیں۔ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کی ریکارڈنگ ہوئی۔

تقریب میں قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر دفاعی پیداوار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے کہا کہ طالبان آئین کو نہیں مانتے۔

دیکھنا یہ ہو گا کہ طالبان ہم سے اور ہم طالبان سے کیا چاہتے ہیں۔ فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے متعلق پوری طرح الرٹ ہے، ایل او سی پر کشیدگی کی صورتحال پر پاکستان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملکی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال پر کسی بھی سوال کے جواب سے گریز کیا۔