طالبان کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، برطانیہ

Dominic Raab

Dominic Raab

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ افغانستان میں طالبان کو نئی حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان میں نئے حقائق سے نمٹنا ہوگا اور اس ملک کے سماجی اور معاشی نظام کو درہم برہم ہوتے نہیں دیکھا جا سکتا۔

راب نے پاکستان کے دورے کے دوران مزید کہا کہ طالبان کے تعاون کے بغیر پندرہ ہزار افراد کا کابل سے انخلا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لندن حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت کی اہمیت سمجھ رہی ہے۔

ادھر روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے افغانستان میں سیاسی قوت کو ’جائز‘ قرار دینے کے فیصلے کے لیے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔