طالبان کے دو دھڑوں میں تصادم، پانچ شدت پسند ہلاک

Taliban

Taliban

پشاور (جیوڈیسک) شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں میں ہونے والے تصادم میں کم از کم پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

آفیشل ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے حریف گروپوں شہریار محسود اور خان سجنا سید کے درمیان شوال کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کا دونوں جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے۔

دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی اس لڑائی میں بڑی تعداد میں شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ مستقل جھڑپوں سے سیز فائر کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کی بھی نفی ہو گئی ہے۔

خان سجنا سید بڑے تعداد میں ہتھیاروں اور اسمگلنگ سمیت بھتے کے کاروبار کی مدد سے محسود قبیلے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم اس سلسلے میں انہیں شہریار محسود کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبان کے درمیان جاری اندرونی جھگڑوں کے باعث حکومت کی امن مذاکرات کے ذریعے شدت پسندی کے خاتمے کی کوششیں بھی کو دھچکا پہنچا ہے۔