ٹانک میں فائرنگ ، امن کمیٹی کارکن ہلاک ، بنوں میں دھماکا،2 اہلکار زخمی

Tank

Tank

ٹانک(جیوڈیسک) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا ایک رکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بنوں کے قریب بم دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ٹانک کے مین بازار میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے 2 ارکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک رکن ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بنوں میں میرانشاہ روڈ پر عیشا چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزری تو پہلے سے نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا زوردار دھماکا ہوا جس سے 2اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ھسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

کوہاٹ کے قریب درہ آدم خیل میں اسپینہ تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے 10کلو وزنی بم نصب کر رکھا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنادیا۔ سوات کی تحصیل مٹہ میں دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔