غازی تربیلہ : اسکول میں بجلی کا تار گر گیا، 11 طلبہ جھلس کر زخمی

Haripur

Haripur

غازی تربیلہ (جیوڈیسک) غازی تربیلہ کے علاقے کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں اسمبلی کے دوران بجلی کا تار گرنے سے 11 طالب علم جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول الدو میں دوران اسمبلی بجلی کا تار گرگیا۔ واقعے میں 11 طالب علم جھلس کر زخمی ہوگئے ۔زخمی طلبا کو واہ آرڈینس فیکٹری کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول کے اوپر سے 11 کے وی کے تار گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام کی توجہ اِس جانب دلائی مگر شنوائی نہیں ہوئی۔